نظامت ثقافت کے زیراہتمام بلوچ کلچرل ڈے کی تقریب آج ہوگی

March 02, 2021

کوئٹہ(خ ن)نظامت ثقافت بلوچستان کے بیان کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ برائے ثقافت وسیا حت عبدالخالق ہز ارہ کی ہدایت پر سیکرٹری ثقافت وسیاحت محمد اصغر حریفال کی رہنمائی میں بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے صوبے بھر میںروایتی جوش وجذبے سے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کررہاہے ۔ نظامت ثقافت بلوچستان بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر کلچر ل پروگرام منعقد کررہاہے ۔جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے ۔ اس کے علاوہ محکمہ ثقافت بلوچستان ،بلوچ کلچر ڈے خاران ،نوشکی ،تربت کے مختلف اضلاع میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے کلچر ل پروگرام کا انعقاد بھی کررہا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر کلچر دائود شاہ ترین نے محکمے کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔بلوچ کلچر ڈے2مارچ کو منعقد ہوگا۔