اپوزیشن لیڈر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش، امریکا کی روس پر پابندیاں عائد

March 02, 2021

روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کردیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ثابت ہونے پر کہ روسی اپوزیشن لیڈر کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش پر روس کی کچھ شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہے۔

روس پر پابندیوں کا فیصلہ یورپی یونین کے تعاون کے ساتھ کیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ نہ کشیدگی بڑھا رہا ہے اور نہ ہی تعلقات کا اعادہ کر رہا ہے۔

امریکا کا مطالبہ ہے کہ روس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو رہا کیا جائے۔

روس میں گذشتہ سال اپوزیشن لیڈر الیکسی کو زہر دیا گیا تھا، بیرون ملک سے علاج کرا کر واپس آنے پر الیکسی ناوالنی کو جنوری میں روسی حکومت نے گرفتار کر لیا تھا۔