• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حق میں مظاہرے جاری ہیں جبکہ حالیہ ریلیوں میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مانیٹرنگ گروپ  کے مطابق پولیس نے اب تک 10 ہزار سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین کی جانب سے ناوالنی کی گرفتاری پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ مغربی ملکوں کی جانب سے الیکسی ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق الیکسی ناوالنی کو پیرول خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے تین سال قید سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا .

اے ایف پی کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے۔

تازہ ترین