افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ، مقامی ٹی وی کی 3 خواتین ورکر جاں بحق

March 02, 2021

افغان شہر جلال آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹی وی کی تین خواتین ورکر جاں بحق ہو گئیں، فائرنگ سے دو راہگیر خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تینوں خواتین کو مارا گیا، تینوں خواتین پر دفتر سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے زخمی ہونے والی راہگیر خواتین کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے، طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔