• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی افغانستان میں اپنے فوجی مشن کو 2022 تک توسیع دینے پر رضامند

برلن (این این آئی) جرمن حکومت افغانستان میں اپنے فوجی مشن کی مدت کو 2022تک توسیع دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی کابینہ کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کے بعد اب بنڈس ٹاگ یعنی ایوانِ زیریں کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ جرمن افواج کی افغانستان میں قیام کی مدت رواں برس مارچ کے آخر میں ختم ہو رہی تھی۔ چانسلر میرکل کی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے نئے مسودے کے تحت جرمن فوج جنگ زدہ ملک میں 31 جنوری 2022 تک رہ سکے گی۔ افغانستان میں اس وقت گیارہ سو سے زیادہ جرمن فوجی موجود ہیں جو وہاں امریکی فوجیو ں کے بعد دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 

تازہ ترین