پیپلز پارٹی کی ایم این اے کے نام پر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

March 03, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار پولیس نے پیپلزپارٹی کی ایم این اے کے نام پر ایم این ایز،ایم پی ایز اوردیگر شخصیات سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پیپلزپارٹی وومن ونگ کراچی ڈویژن کی صدرایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے بلال سعید نے گلشن معمار تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ان کی والدہ شاہدہ رحمانی کےنام سے کوئی شخص مختلف ایم این ایز،ایم پی ایز کو واٹس ایپ پر میسج کرکے دھوکے سے پیسے مانگ رہا ہےجس پر گلشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم سید محمد عمران ولد محمد وسیم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کوکئی شخصیات ایزی پیسے سے رقم بھجوا چکی ہیں۔