سینیٹ نشستوں پر کامیابی، پی پی جیالوں کا جشن

March 03, 2021


قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے اپنے امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان نے بھرپور جشن منایا۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

اپوزیشن کی 160 ممبران کی پوزیشن کے باوجود انھیں 169 ملے اور حکومتی اتحاد کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زیادہ لیے۔

اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے پیپلز پارٹی کے جیالے کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے، جہاں انھوں نے جشن کا سماں باندھ دیا اور پارٹی ترانے پر رقص اور نعرے بازی شروع کردی۔

اس دوران کارکنان نے بلاول ہاؤس کے سامنے آتش بازی بھی کی۔