• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں روس کے میزائل و ڈرون حملے، 11 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی

روس نے یوکرین میں مختلف مقامات پر میزائل و ڈرون حملے کیے ہیں۔

اس حوالے سے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یوکرین کی توانائی کی تنصیبات روسی حملوں کا ہدف تھیں۔

ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روس نے مختلف مقامات پر 70 میزائل اور ڈرون فائر کیے، ان حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین میں کیف اور دیگر مقامات پر بڑے حملے کیے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی حملوں میں یوکرینی فوج کی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید