فرانس میں بھی آسٹراز ینیکا ویکسین کے استعمال کی تیاریاں

March 04, 2021

راچڈیل (نمائندہ جنگ)کوروناوائرس کیخلاف متعارف کرائی جانے والی برطانوی آسٹراز ینیکا ویکسین کو فرانس میں65سال سے زائد عمر کے افراد کو استعمال کرانے کیلئے تیاریاں شرو ع کر دی گئیں، فرانسیسی وزیر صحت اولیور ویراں نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 50 سے 75 سال کی عمر کے لوگوں کو صحت کے ان بنیادی مسائل سے نمٹنے کیلئے ویکسین دی جائے گی جو انہیں کورونا کا شکار بنا سکتے ہیں،ویکسین لوگوں کو وائرس سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی، اس اقدام کا مقصد ویکسین کو تمام 65 سال سے زیادہ عمرکے افراد کو محفوظ کرنے کیلئے پہلا قدم ہے۔