سی ڈی اے بورڈ کی تنظیم نو ، وزارت داخلہ نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا

March 05, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نے سی ڈی اے بورڈ کی تنظیم نو کردی۔ تنظیم نو وفاقی کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں سی ڈی اے آرڈیننس کے تحت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے بورڈ کی تشکیل نو اور تنظیم نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ بورڈ کے چار ایگزیکٹو ممبرز مقرر کئے گئے ہیں ۔ ان میں ڈویژنل سپر ٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ کو ممبر انجینئرنگ ، ڈی جی آڈٹ اینڈ اکائونٹس سی ڈی اے رانا شکیل اصغر کو ممبر فنا نس ، ڈی جی مینجمنٹ سی ڈی اے عامر عباس خان کو ممبر ایڈمنسٹریشن اور ڈی جی اسٹیٹ سی ڈی اے نوید الہیٰ کو ممبر اسٹیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ چار نان ایگزیکٹو ممبر مقرر کئے گئے ہیں جن میں آ ر کیٹیکٹ نیر علی دادا، وائس چانسلر قائد اعظم یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، آ رکیٹیکٹ علی اصغر اور سابق چیئر مین اکا دمی ادبیات افتخار حسین عارف شامل ہیں ۔ چیف کمشنر اسلام آ باد اور کمشنر راولپنڈی بلحاظ عہدہ بورڈ کے ممبر زہوں گے۔ سی ڈ ی اے کے ڈی جی ورکس ایاز خان سے ممبر انجنیئرنگ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔