واجد خان کی مسئلہ کشمیر کیلئے کوششوں کوسراہتے ہیں

March 07, 2021

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ لیبر پارٹی کے لارڈ واجد خان کا برطانوی ہائوس آف لارڈ کا حلف اٹھانے پر انہیں مبار ک دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور ان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کارکردگی اور کوششوں کو سراہا کہ انہوں نے ہر فورم پر مظلوم و محکوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا لارڈ واجد خان ہائوس آف لارڈ میں بھی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور برطانوی حکومت کی بھی توجہ دلائیں گے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سلامتی کونسل کا مستقل ممبر ہونے کی حثیت سے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا اور بھارت پر سیاسی اور سفارتی دبائو ڈالے گا کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیو ں بند کیا جائے تاکہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی ختم ہو اور دونوں ممالک کے عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں ۔