فیصل واوڈا کی خالی نشست پر سیاسی جوڑ توڑ مفتاح اسماعیل ن لیگ کے امیدوار ہونگے

March 07, 2021

کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کی جانب سے خالی کی جانے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹان کی نشست پرسیاسی جوڑتوڑشروع ہوگیا ہے اورمسلم لیگ ن نے این اے 249کے ضمنی الیکشن کے لئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاہے اور مفتاح اسماعیل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔