کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے: فردوس عاشق اعوان

March 07, 2021


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے بھگوڑے کرپٹ ظلِ سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟

نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی راج کماری پورے شاہی ٹبر خصوصاً اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر بُرد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا ہے کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔