میگھن مارکل کے انٹرویو پر والد کا ردّ عمل

March 09, 2021

برطانوی شاہی خاندان سے شاہی فرد کی حیثیت سے دستبردار ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کا کہنا ہے کہمجھے نہیں لگتا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے۔

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل نے برطانوی شہزادے ہیری اور بیٹی میگھن مارکل کا امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے لیے نہایت احترام ہے، مجھے نہیں لگتا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے۔

تھامس مارکل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ برطانوی نسل پرست ہوتے ہیں، میں سمجھتاہوں لاس اینجلس، کیلی فورنیا کے لوگ نسل پرست ہیں۔

میگھن مارکل کےوالد تھامس مارکل کا مزید کہنا ہے کہ بچے کی رنگت سے متعلق سوال نسل پرستی نہیں بلکہ احمقانہ نوعیت کا ہو سکتا ہے۔