عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے چرچے

March 10, 2021

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

عمر اکمل نے ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ گانوں پر لپ سنکنگ اور لیرکس پر ایکشن کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کیں۔


اپنی ویڈیوز میں چلنے والے نصرت فتح علی خان کے گانے ’وچ پر دیساں‘ کو عمر اکمل نے اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا۔

عمر اکمل کے مداحوں کی جانب سے ان کی تازہ ویڈیوز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرکٹ کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر پابندی18 ماہ سے کم کرکے ایک سال کر دی تھی۔

کرکٹر پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔