شاہ عبد الطیف اسکول کی کامیابی

March 23, 2021

آل کراچی انٹر اسکولز فٹبال ٹور نامنٹ کے فائنل میں شاہ عبد الطیف بوائز اسکول نے ایٹسچن اسکول جہا نگیر روڈ کوشکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے طلحہ، عباس،عمر فاروق اور سفیان نے گول بنائے، اسکول کے پرنسپل ظفر اللہ سولنگی، ،وائس پرنسپل نیر عالم، ایجوکیشن سکریٹری سمیع اللہ مغل نے اسپورٹس انچارج اکر م خان کو مبارک باد دی ہے۔

کر کٹ ایونٹ بینک اسلامی کے نام

بینک اسلامی کر کٹ ٹیم نے جعفر برادرزکو 40رنز سے شکست دے کر کار پوریٹ لیگ سیزن فائیو کر کٹ ٹور نامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم کے171رنز میں نبیل خالد نے 61رنز بنائے ،اس موقع پر گواردر ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے سابق صدر عارف اسکانی، ایڈ من منیجر محمد علی ، عمار حسین ، سید عابدعلی اور دیگر بھی موجود تھے، عزیز اللہ مین آف دی فائنل، فہد انجم ٹور نامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، بعد میں مہمان خصوصی عارف اسکانی نے انعامات تقسیم کئے۔