تعلیمی اداروں میں 30 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا

March 26, 2021

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 30 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، 30مارچ کو سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے 30 مارچ (15 شعبان) بروز منگل کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شب برات کے موقع پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔