کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، موسم گرد آلود

March 31, 2021

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور موسم گرد آلود ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں شمال مغرب سے ہوائیں 9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ان میں نمی کا تناسب 18فیصد ہے۔