جسٹس فائز نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا

April 03, 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ نے 5 اپریل کو سماعت کرنا تھی۔

ججز کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیس ڈی لسٹ کیا گیاہے۔


سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِ ثانی کیس ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔