پریتی زنٹا کی ممبئی کے فوٹو گرافرز سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل

April 07, 2021

اداکارہ پریتی زنٹا نے پاپا رازیز کو سماجی طور پر فاصلہ رکھنے کے حوالے سے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے قریب جانے سے اجتناب برتیں۔

پریتی زنٹا نے یہ بات ممبئی شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے تناظر میں کہی۔

پاپا رازیز کی جانب سے جاری ویڈیو میں پریتی زنٹا ممبئی کے علاقے باندرہ کے ایک کلینک کے باہر عام سے لباس میں وائٹ ماسک لگائے نظرآرہی ہیں۔ جبکہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں یلو واٹر بوتل اور موبائل فون لے رکھا ہے۔

اس موقع پر وہ اپنی جانب آتے ہوئے کیمرہ مین کو یہ کہتی نظر آئیں کہ میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ برائے مہربانی آپ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اسکے باوجود جب وہ اپنی کار میں بیٹھنے کے لیے آگے بڑھتی ہیں تو پاپا رازیز ان سے چند مزید پوز لینے کی درخواست کرتے ہیں، جس کے بعد وہ انھیں خدا حافظ کہہ کر گاڑی کا دروازہ بند کرلیتی ہیں۔