سبی‘کوہلو لسبیلہ اور تربت میں موسم شدیدگرم رہے گا

April 08, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23،بارکھان 24، دالبندین31 ، گوادر37،قلات 21، خضدار31، لسبیلہ37، نوکنڈی30، سبی34، تربت39،ژوب24اور زیارت میں 17ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کوصوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے ۔