نابالغ کے پیچھے تراویح…!

April 09, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میرے بیٹے نے اس سال حفظ قرآن کیا ہے اور ہم سب کی چاہت ہے کہ گھر میں اس کے پیچھے تراویح پڑھیں، جس میں اس کی والدہ اور بہنیں بھی شریک ہوں ،مگر بیٹے کی عمر بارہ سال ہے اور تاحال وہ بالغ نہیں ہے، کیا اس کے پیچھے تراویح کی جماعت ہوسکتی ہے؟

جواب:۔ بالغ شخص کی نابالغ کے پیچھے تراویح نہیں ہوتی ،اس لیے بچے کی بلوغت کا انتظار کیجیے۔