پولیس کو لاپتہ جڑواں بہنوں کی تلاش

April 10, 2021

لندن (پی اے) پولیس سائوتھ ویسٹ لندن میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والی 13 سال عمر کی جڑواں بہنوں کو تلاش کر رہی ہے۔ پوپی اور للی مائرز کو آخری بار ہفتہ 3 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً14:00 بی ایس ٹی پر ایجرٹن روڈ ٹوئکنہیم ویسٹ لندن میں دیکھا گیا تھا۔ بعد میں اسی دن ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا قد 5 فٹ 2 انچ اور دبلی پتلی ہیں اور ان کے نارتھ وڈ ایریا ہلنگڈن میں روابط ہیں۔ پوپی کو جب آخری بار دیکھا گیا تھا تو اس نے لمبا وائٹ کوٹ اور گھٹنوں تک کے رائیڈنگ بوٹ پہن رکھے تھے۔ للی نے بلیک ٹرائوزر اور بلیک پلیٹ فارم بوٹ پہن رکھے تھے۔ میٹ پولیس سیف گارڈنگ یونٹ کے پولیس آفیسرز نے کہا ہے کہ اگر کسی کو للی اور پوپی کے بارے میں معلومات ہیں یا وہ رابطے میں ہیں تو وہ پولیس کو معلومات فراہم کریں۔