ایم ڈی واٹر بورڈ کا اظہار تعزیت

April 12, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹر بورڈ اسدﷲ خان نے واٹربورڈ کے سابق ایگزیکٹیو انجینئرالیکٹریکل اینڈ مکینیکل خیر محمد سومروکے بڑے بھائی، حب فلٹرپلانٹ پر تعینات نذرحسین اور واٹربورڈ جمشید ٹاؤن کے بل کلرک ارشد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔