انٹرپرینورز کیلئے آپریٹنگ معاہدے کی رہنما ہدایات

April 12, 2021

کاروبار شروع کرتے وقت بہت ساری تفصیلات و جزئیات پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ آپ کس صنعت میںکاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں یا پھر کونسا کاروباری اسٹرکچر آپ کی ضروریات کے مطابق بہتر رہے گا۔ اپناکاروبار صرف اس وجہ سے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے کہ آپ بھرپور تحقیق کرنے میں ناکام رہے یا آپ قوانین ، قواعد و ضوابط سے نابلد تھے۔

کاروبار کے آغاز میںایک بڑا اقدام جسے بہت سارے کاروباری مالکان اہم نہ جانتے ہوئے چھوڑ دیتے ہیں، وہ ہے آپریٹنگ معاہدہ تشکیل دینا۔ اگرچہ بہت سے ممالک میں ہر کاروبار کیلئے آپریٹنگ معاہدہ تشکیل دینا ضروری نہیں، لیکن ممکن ہے کہ آپریٹنگ معاہدہ نہ ہونے کے سبب مستقبل میںکاروبار کرنے کے دوران آپ مشکلات و مصائب کا شکا رہوں، تاہم ایسے وقت میں پچھتانا ہی پڑسکتا ہے کہ کاشآپریٹنگ معاہدہ تشکیل دے دیا ہوتا۔ کامیاب کاروباری حضرات اور ماہرین آپریٹنگ معاہدوں کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں، جسے آپ کو بھی جاننے کی ضرورت ہے۔

آپریٹنگ معاہدہ کیا ہے؟

آپریٹنگ معاہدہ ایک کلیدی دستاویز ہے۔ اس میں کاروبار کے مالی اور عملی فیصلوں سمیت قواعد و ضوابط اور شرائط کی نشاندہی ہوتی ہے۔ دستاویز کا مقصد کاروبار کے داخلی آپریشن کو اس طرح چلانا ہے جو کاروباری مالکان کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوں۔ کاروباری معاملات کے حوالے سے قانونی ماہر سیزری ایل بلارڈ کا کہنا ہے، ’’آپریٹنگ معاہدوں کو کمپنیوں کے بلیو پرنٹس سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ یہ دستاویز زیادہ تر ایل ایل سی کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی ضرورت صرف کچھ ریاستوں، جیسے کیلیفورنیا اور نیویارک میں ہوتی ہے‘‘۔

مائی کارپوریشن کے سی ای او دیبورا سوینی کا کہناہے ،’’جن کاروبار کو ایل ایل سی کے طور پر شامل کیا جاتا ہے، انہیں عام طور پر آپریٹنگ معاہدے کا مسودہ تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر ریاست کی طرف سے اس کی ضرورت نہیں ہے تب بھی اسے تیار کروانا چاہیے کیونکہ ایک تحریری معاہدہ آپ کو اپنے کاروبار کو آپ کی مرضی کے مطابق چلانے کی اجازت دیتا ہے۔

آپریٹنگ معاہدہ اپنے ممبران کے حقوق اور ذمہ داریوںکو بیان کرتاہے، جس میں وہ سب تفصیلات ہوتی ہیں کہ اگر آپ کے ممبران میں اضافہ ہوتاہے ، یا ممبران کاروبار چھوڑ کر چلے جاتے ہیں توان کے کونسے ملکیتی حقوق ہوں گے، خاص طور پر اس وقت آپریٹنگ معاہدے کی ضرورت لازمی پڑے گی،جب آپ کاروبار تحلیل کررہے ہوںگے ‘‘۔

آپریٹنگ معاہدہ کیوں ہونا چاہیے؟

کاروبار کرنے والوں کو کاروبار کے حوالے سے ذہنی سکون شاذ و نادر ہی حاصل ہوتا ہے، خاص طور پر ان کیلئےجو ذاتی کاموں اور کمپنی کے امور میں توازن نہیں رکھتے۔ آپریٹنگ معاہدے میںدرج رہنما ہدایات تمام شراکت داروں کیلئے بھی تنائو اور تشویش کو دور کرنے کا باعث ہوتی ہیں، کیونکہ اس معاہدے پر سب سے دستخط لیے گئے ہوتے ہیں اور سب ہی کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہوتا ہے۔

فیم موز کمپنی کے شریک بانی مارکس ہرجانی کاکہنا ہے، ’’آپریٹنگ معاہدہ ہونے کا بنیادی فائدہ تمام چیزوں کا واضح ہونا ہے۔ یہ معاہدہ ایل ایل سی کے مالکان کے مابین ابہام کو ختم کردیتا ہے اور کاروبار کو چلانے کے دوران سامنے آنے والے عام مسائل کی پیش گوئی کرکے مزید وضاحت فراہم کرتا ہے کیونکہ ان مسائل کوحل کرنے کے لیے تحریری طور پر ایک مخصوص اور واضح انتظام موجود ہوتاہے ‘‘۔

آپریٹنگ معاہدے آپ کو ذاتی قرضوں سے بھی بچاتے ہیں اور مالکان کے مابین تنازعات حل کرتے ہیں۔ بہ الفاظِ دیگر یہ کہ اس دستاویز کو تشکیل دے کر آپ خود کو اور اپنے کاروباری ساتھیوں کو متعدد امکانی مسائل سے بچا رہے ہوتےہیں۔

معاہدے کا فارمیٹ

یہ ایک ایسی دستاویز ہے جسے بعد میں مختلف کاروباری معاملات کے حوالے سے استعمال کیا جائے گا، لہٰذا اس میںمعلومات یا ہدایات مکمل واضح لکھی جائیں۔ آپریٹنگ معاہدہ لازمی طور پر تحریری ہونا چاہیے، جس پر ہر ممبر کے دستخط ہوں گے۔ اس میں ممبروں کی دلچسپیوں، شراکتوں اور ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انتظامی ڈھانچے کی وضاحت کی جانی چاہیے۔ بریگ مین سکسیزایل ایل سی کے سی ای او شلوموزلمین بریگ مین کے مطابق معاہدے میں ■کمپنی کا نام؛ اس کا قانونی پتہ؛ کاروبار کا اہم مقام؛ کمپنی کا متعین مقصد؛ مالی سال اور اس کی پیمائش؛ بینک ریکارڈ کس طرح رکھنا ہے اور ان کو دیکھنے کا حق کس کو ہے اور کب؛ کمپنی کامالک(مالکان)؛ کمپنی شروع کرنے کیلئے اورکسی بھی پارٹی کو اس کے بعد فنڈز میں شریک ہونے کی ضرورت ہو سکتی ہے؛ معیار اور طریقہ کار جس کے ذریعے مستقبل میں دوسرے مالکان کو شامل کیا جاسکتا ہے؛■غیر مسابقتی زبان؛ ہر مالک کو کتنا وقت یا دیگر وسائل دینے چاہئیں؛ کس طرح منافع ، نقصانات اور نقد رقم تقسیم کی جانی چاہیے؛ کوئی بھی پارٹی اپنا کاروبار یا اس کے حصص بیرونی پارٹی کو فروخت کردے؛ پہلے انکار کے حق جیسی باتیں (کم سے کم) شامل ہونی چاہئیں۔ بریگ مین کےمطابق ، ’’کافی حد تک ، ہر چیز کی لکھت پڑھت اورپیشگی غور کیا جانا ناقابل یقین حد تک قابل عمل ہونا چاہیے۔ خواہ آپ کی ضرورت ہے یا نہیں ،لیکن پھر بھی آپ کو کم سے کم اپنے شراکت داروں کے ساتھ معاہدہ تیار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا چاہیے‘‘۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ محض ایک کاغذکے ٹکڑے یا نوٹس پر لوگوں کے دستخط جمع نہیںکررہے۔