ایرانی وزیر انصاف امین حسین رحیمی کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں احتجاج نہیں ہوا بلکہ یہ مکمل خانہ جنگی تھی۔
ایرانی وزیر امین حسین رحیمی نے کہا کہ ان دو دنوں میں گرفتار کیا گئے تمام افراد مجرم ہیں کیونکہ وہ اس وقت موقع پر موجود تھے۔
امین حسین رحیمی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔