• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند: کراچی میں فلائٹ آپریشن چار گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن چار گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا۔

ملکی اور غیر ملکی ایئر لائن کی 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 2 گھنٹے فضا میں چکر لگانے والی جدہ کی پرواز ایس وی 700 کراچی میں لینڈ کرگئی، 36 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے۔

صبح کے وقت سرجانی، اسکیم تینتیس، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن اور چند دیگر علاقوں میں گہری دھند کے باعث حد نگاہ کم اور ٹریفک متاثر رہی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں دھند کے باعث موٹرویز پر ٹریفک معطل رہی۔

لاہور کی ایئرپورٹ، کینال روڈ، مال روڈ اور ملتان روڈ پر شدید دھند سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں دھند کے باعث موٹرویز پر ٹریفک معطل رہی ۔

قومی خبریں سے مزید