• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمن ایئر لائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جرمن ایئر لائن کے مطابق اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک بند رہیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا حکم دے چکی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے، صورت حال مکمل قابو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، عزم کو بمباری سے توڑا نہیں جا سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید