امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے حملے میں پہل نہ کرنے کا یقین دلادیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجے، یقین دہانی کرائی کہ دونوں ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہیں کریں گے، روس نےثالثی کا کردار ادا کیا۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قطر اور اومان نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کی ہے۔
امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور اومان نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکا میں لابنگ کی ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک نے کہا کہ امریکا ایران پر حملہ نہ کرے، ورنہ عالمی آئل مارکیٹ ہل جائے گی، جس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔