امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایران میں قتل عام بند ہوگیا ہے۔
ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ پینٹاگون کا کنٹریکٹر وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، میں نے دنیا میں تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائیں۔