کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے اسکی نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔
زخمی ڈاکو کا ساتھی شہری کی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگیا جبکہ زخمی ڈاکو کو پولیس نے بروقت پہنچ کر گرفتار کرلیا۔