نارووال: ٹیچر نے چھوٹی سی بات پر تشدد کیا، طالبعلم کا الزام

April 12, 2021

نارووال کے سرکاری اسکول میں ٹیچر نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے نے سرکاری اسکول کے ٹیچر پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

بچے نے کہا کہ ٹیچر نے مجھے صرف اپنے کلاس فلو سے کاپی مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔


پولیس کے مطابق بچے کا میڈیکل کرلیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔