لاپتا افراد جرم میں ملوث ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے، علامہ رضی جعفر

April 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جفر نقوی نےالائنس کی مر کزی کا بینہ کے ہمراہ نمائش چورنگی پر شیعہ مسنگ پر سنز کے اہلخانہ کی جانب سے ہونے والے احتجاجی دھر نے میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج مزار قائد کے سامنے دھر نا دینے کا مقصد بانی پاکستان کے روبرو اپنا دکھ پیش کر نا ہے کہ جس وطن کے حصول کے لئے عظیم قائد نے طویل جد وجہد کی آج اس وطن میں انصاف کے لئے طویل انتظار کر نا پڑ رہا ہے اگرلاپتا افراد کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو اُن کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ورنہ رہا کیا جائے اپنا حق مانگنا ہمارا آئینی و قانونی مطا لبہ ہے۔ آج بھی ہمارے اجتماعات میں پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھر پور نعروں کےذر یعے کیا جاتا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی حب الو طنی کا جذ بہ نظر آتا رہے گا انتظامیہ کو بھی نظر ثانی کر نی چائیے کہ وہ اس دھر نے میں شر یک خانوادہ کے مسائل کو حل کرے ۔