ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس

April 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سید ندیم حیدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں پرآخری مہلت دی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی اور وزیر اعلی ٰکے مشیر وقار مہدی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔