دنیا میں آئندہ 20 برس کے دوران کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی

April 13, 2021

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی وبا اور طویل عرصے سے جاری نظاموں اور اداروں کو درپیش چیلنجوں سے لڑتی اس دنیا میں آیندہ 20برسوں میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔ یہ تجزیہ امریکی انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کی جانب سے ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے، جسے گلوبل ٹرینڈز 2040 کا نام دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ادارے اور نظام بین الاقوامی واقعات پر حاوی رہے اور انہیں کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے دباؤ بڑھتا رہے گا۔ ان میں ماحولیاتی تبدیلی، امراض، مالی بحران اور جدید سے جدید تر ٹیکنالوجی جیسے چیلنج شامل ہیں۔ رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان چیلنجوں سے برادریوں، ریاستوں اور عالمی نظاموں کی لچک اور مطابقت کا بار بار امتحان ہوتا رہے گا۔