بھارت میں مودی حکومت کا مسلمانوں کو جبر کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں میونسپل انتظامیہ نے مسجد کے اطراف کی املاک گرانا شروع کر دیں، انہدامی کارروائیوں کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
گذشتہ سال نومبر میں دلی ہائی کورٹ نے مسجد کے قریب تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔