امریکا میں برفیلے تالاب میں پھنسی ایک گائے کو ریسکیو کرلیا گیا۔
یہ واقعہ امریکی ریاست رہوڈز آئی لینڈ میں پیش آیا جہاں فائر فائٹرز نے اپنی خصوصی آئس ریسکیو کے سامان کا استعمال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گائے بھٹک کر ایک منجمد تالاب پر جا پہنچی اور برف ٹوٹنے سے اس میں گر گئی۔
بلاک آئی لینڈ فائر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اتوار کو عملہ ویسٹ سائیڈ روڈ کے قریب ایک تالاب پر جمی ہوئی برف میں گائے کے گرنے کی اطلاع پر وہاں پہنچا۔
گائے انتہائی ٹھنڈے برف جمادینے والے پانی میں اپنا سر سطح سے اوپر رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی۔ عملے نے آئس ریسکیو آلات استعمال کرتے ہوئے برف کو توڑ کر راستہ بنایا اور گائے کو بحفاظت خشک زمین تک لے آئے۔