سوشل میڈیا پر زمین واگزار کرنے کی اپیل کرنیوالی بچی سےکمشنر کی ملاقات

April 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان جاوید محمود سے سوشل میڈیا پر زمین واگزار کرنے کی اپیل کرنیوالی بچی انوشہ عباس اور والدہ نسرین اختر نے ملاقات کی۔ کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنر آبگینے خان کو قابضین کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ واگزار کروا کر خاتون کے سپرد کیا جائے اور قابضین کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ تحصیلدار عبدالحمید، گرداور تنویر شاہ فصل کٹوا کر رقم متاثرہ بی بی کو دیں۔