دوران پروازخواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا، ویڈیو وائرل

April 13, 2021

تیونس میں دوران پرواز خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تیونس ایئرلائن کا جہاز اُڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھا کہ خواتین مسافروں کے درمیان بیگز رکھنے اور نشستوں کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوگیا۔ خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور بالوں سے گھسیٹا۔