برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا، برطانوی میڈیا

April 14, 2021

برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا پر امریکا کی پیروی کی تیاری کر لی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے افغانستان سے فوجی انخلاء کی خبروں کی تردید نہیں کی۔

برطانوی حکومتی ترجمان کے مطابق مستحکم افغانستان کیلئے امریکا، نیٹو، شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔