الیکشن کمیشن کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے ادارہ جاتی تبدیلیوں کا حکم

April 16, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کی استعداد کارمیں اضافے کے لئے بتدریج کثیر الجہتی ادارہ جاتی تبدیلوں کا حکم دیاہے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کومزید احسن طریقہ سے سرانجام دے سکے۔پہلے مرحلہ میں آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کےمزیدموثر استعمال کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی تنظیم نو کی گئی ہے جس کےتحت پروجیکٹ ڈائریکٹرڈوپلیمنٹ، پراجیکٹ مینجر الیکٹورل ٹیکنالوجی اور پراجیکٹ مینجر ڈیٹا سینٹر/پرنٹنگ کی نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ۔