سعودی عرب کا بھارت میں بڑا افطار پروجیکٹ

April 16, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے بھارت کی دو بڑی مساجد میں اپنی زیر نگرانی ایک بڑا افطار پروجیکٹ شروع کیا ہے،سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے اس پروجیکٹ کے تحت مختلف صوبوں،ریاستوں اور شہروں میں 80 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا،نئی دہلی میں سعودی سفارتخانے سے بدر الاینزی نے کہا کہ اس منصوبے کا اعلان وزارت اسلامی امور کی جانب سے حمایت کے تحت ہے۔بھارت کے مسلمانوں نے سعودی اقدام کو سراہا ہے۔