پاک جنوبی افریقا کا آخری ٹی 20 آج ہوگا

April 16, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے تو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے اور اگر جنوبی افریقا میچ جیت گئی تو سیریز 2-2 سے برابر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیممیں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، البتہ ہوم ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔