پاکستان میں سوشل میڈیا پر جزوی پابندی عائد

April 16, 2021


حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آج 4 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے سامنے آتے ہی صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔