پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ: کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ جاری

April 17, 2021

پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا۔

ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

دانش کلیم نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کیمپ جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے لگایا گیا ہے،جونیئر ایشیاء کپ یکم جولائی سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔