عمران نے مافیاز کے اثر و رسوخ اور جہاز کو استعمال کیا، سراج الحق

April 17, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ صرف مافیا کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ نے مافیاز کے اثر و رسوخ اور جہاز کو استعمال کیا۔

سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کی مجبوری بتادی اور کہا کہ مافیاز آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، آپ کیسے کارروائی کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹبر میں ایک بھی ایسا نہیں ہے جو مسائل حل کرسکے۔