چرا کے دل میرا گوریا چلی، صبا مقر کی تصویر پر میکال ذوالفقار کا تبصرہ

April 18, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ صبا قمر بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ جہاز میں موجود ہیں۔کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ”بنجارا”۔بہت سے صارفین نے ان سے سوال بھی بھی کیا ہے کہ وہ کہاں اور کیوں جارہی ہیں لیکن اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔اسی تصویر پر اداکارہ میکال ذوالفقار نے لکھا ہے کہ”چرا کے دل میرا گوریا چلی”۔