کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکنان کا عدالتی ریمانڈ

April 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکنان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے تمام ملزمان کو 5 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی، ملزموں کو 14 اپریل کو کھاردار پولیس نے گرفتار کیا تھا ،ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت، جلاؤگھیراؤ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔