علامہ عون نقوی نے اتحادواخوت کیلئے اہم کرداراداکیا،جعفریہ الائنس

April 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا تعزیتی اجلاس بار گاہ حسینی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقرحسین زیدی، علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا ،سبط رضا ،قاسم نقوی،نیئر علی،ثروت رضوی و دیگر نے شر کت کی ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ علامہ عون محمد نقوی نے ملک میں اتحاد و بھائی چارگی کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا وہ جعفر یہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کے اہم رکن تھے، عون محمد نقوی کے انتقال سے ملت جعفر یہ ایک مخلص عالم دین سے محروم ہوگئی۔