ضلع شرقی،مختلف علاقوں میں صفائی کاکام جاری

April 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر سول اور ایگزیکٹیو انجینئر کی زیر نگرانی پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 یوسی 7 میں نالے کی صفائی ونچنگ مشین کی مدد سے یقینی بنائی گئی، جٹ لائین یوسی 11 جامع مسجد مدنی نزد چھوٹو کا گراؤنڈ کے اطراف کنکریٹ سیمیٹڈ فلورنگ کے کام انجام دیا گیا، چنیسر گوٹھ یوسی 4 میں پیور بلاکس نصب کر کے گلیاں پختہ بنائی جارہی ہیں۔